شمس آباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر مسقط سے چینائی جانے والی فلائیٹ عمان ایرویز WY251 نے ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ تفصیلات کے بموجب چینائی میں تیز ہواؤں اور طوفان کے اثر کی وجہ سے مسقط سے آنے والی فلائیٹ کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹس شمس آباد پر ایمرجنسی لینڈنگ کروانی پڑی ۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے چینائی جانے والے سات فلائٹس کو موسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے ۔۔