موسم کی خرابی ،فلائیٹ کی پرواز میں تاخیر

شمس آباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے وجئے واڑہ جانے والی فلائیٹ موسم کی خرابی کی وجہ سے چار گھنٹے تاخیر سے پرواز ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب اسپائس جٹ SG-1001 فلائیٹ آج صبح آٹھ بجے وجئے واڑہ پرواز ہونے والی تھی وجئے واڑہ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے فلائیٹ کو روک دینا پڑا ۔ 11 بجکر 40 منٹ پر موسم بحال ہونے کے بعد فلائیٹ وجئے واڑہ کے لیے روانہ ہوگئی ۔ فلائیٹ میں آندھرا پردیش کے تین وزراء چناراجیا ، راما کرشنوڈو اور پی پلا راؤ بھی موجود تھے ۔ انہیں ایرپورٹ میں ہی تقریبا چار گھنٹے وقت گزرانا پڑا ۔۔