حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز )گرما کا موسم میں درجہ حرارت حسب معمول رہے گا یا اس میں کچھ تبدیلی آسکتی ہے ۔ لیکن اس تبدیلی سے مانسون پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مانسون 27 مئی کے قریب سرگرم ہوجائے گا ماقبل مانسون بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ پورے ملک میں مانسون سے قبل بارش سے عوام کو راحت ہوگی اور غیر موسمی بارش کا سلسلہ ماہ مئی تک جارہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب اس سال مانسون کی بارش میں 8 فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے ۔ تلنگانہ میں غیر موسمی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ 18 اپریل کو بھی مختلف مقامات پر اوسط درجہ کی بارش ہوسکتی ہے ۔