موسمی سیٹلائیٹ کو داغنے کی اُلٹی گنتی شروع

چینائی 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)

اسرو کے انتہائی عصری موسمی سیٹلائیٹ INSAT-3DR کے ذریعہ GSLV-F05 کو داغنے کیلئے 29 گھنٹوں کی اُلٹی گنتی آج 11.10 بجے شروع ہوئی۔ خلائی ایجنسی نے بتایا کہ مشن جائزہ کمیٹی اور لانچنگ کا اختیار رکھنے والے بورڈ نے اُلٹی گنتی کے لئے رضامندی ظاہر کردی۔ سری ہری کوٹہ کے لانچ پیاڈ سے اسے داغا جارہا ہے۔جی ایس ایل وی ۔ ایم کے ٹو خلائی گاڑی جو کہ ملک میں تیار کردہ سائیروجینک انجن سے لیس ہوگی کے ذریعہ موسمی سٹلائٹ انسیٹ تھری ڈی آر کو خلا میں بھیجا جائے گا۔ انسیٹ تری ڈی آر کی اونچائی 49.1 میٹر ہے ۔ جی ایس ایل وی ایف صفر پانچ ہندوستان کی دسویں جیوسائنوکرونس خلائی گاڑی ہے ۔ اسرو کے ذرائع نے بتایا کہ لانچ اتھارائزیشن بورڈ کی میٹنگ ہوئی جس میں اس کو چھوڑنے کے لئے 29گھنٹے کی الٹی گنتی کو منظوری دے دی گئی۔ اسرو کے ذرائع نے کہا کہ سٹلائٹ کمپونٹ میں تکنیکی خرابی کے سبب جی ایس ایل وی ایم کے ٹو کی خلا میں روانگی کو قبل ازیں ملتوی کیا گیا تھا ۔ اس کے تکنیکی مسئلہ کو دور کرلیا گیا ہے اب اس کو 8ستمبر کو چھوڑا جانے والا ہے ۔