موسلادھار بارش کی وجہ سے وزیراعظم کا دو رہ گجرات ملتوی

احمد آباد ۔ /17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کا /20 جولائی کو مقرر دورہ گجرات ریاست کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ چیف منسٹر وجئے روپانی نے آج اس کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ناخوشگوار موسم کی وجہ سے ولساڈ اور جوناگڑھ کے اپنے دورہ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔