ماپوٹو۔ 24جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جہادیوں کے شمالی موزمبیق میں حملوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے جس سے ملک میں اندیشے پیدا ہوگئے ہیں کہ کوئی بھی شخص اپنے قبضہ میں نقد رقم نہیں رکھ سکے گا ۔ موزمبیق میںگیس کے ذخائر کافی تعداد میں ہے ۔ تقریباً 180 ٹریلین مکعب فیٹ گیس ان ذخائر میں موجود ہے ۔ علاوہ ازیں قدرتی گیس کے ذخائر بھی ملک کے شمال مشرقی ساحل کے قریب دریافت ہوئے ہیں ۔ موزمبیق کا اندرونی حصہ قطر کے بعد سب سے زیادہ قدرتی گیس کا علاقہ ہے اور اس کے عنقریب ایک دولت مند ملک بن جانے کے قوی امکانات ہے ۔ حکومت نے پیش قیاسی کی ہے کہ 2035ء تک موزمبیق کی جی ڈی پی میں تیزی سے اضافہ ہوگا ۔ جب کہ جنوب مشرقی افریقی ملک کا اپنے ملک کے بارے میں نظریہ غلط ثابت ہوگا ‘ لیکن جہادیو ںکے حملوں کی وجہ سے اس ملک کا مستقبل خطرہ میں ہے ۔ اکٹوبر سے 30سے زیادہ افراد کئی دیہاتوں میں ہلاک کئے جاچکے ہیں ۔ فوج ان علاقوں کو فوری روانہ کردی گئی تھی لیکن وہ ہنوز صورتحال پر قابو پانے سے قاصر ہے ۔