نئی دہلی 11 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی زیر قیادت حکومت لوک سبھا انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں میں دو فیصد کو بھی پورا نہیں کرسکی ہے حالانکہ اس کی معیاد کا 20 فیصد وقت گذر چکا ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ نریندر مودی وعدوں کو پورا کریں۔ کانگریس نے اپنے ترجمان ’ کانگریس سندیش ‘ کے اداریہ میں تحریر کیا ہے کہ مودی نے کوئی بادشاہ کا موقف حاصل نہیں کیا ہے لیکن وہ ایسی حکومت کے وزیر اعظم ہیں جس کی 20 فیصد معیاد پوری ہوچکی ہے ۔ اب تک انہوں نے دو فیصد تک بھی کارکردگی نہیں دکھائی ہے ۔ اداریہ میں کہا گیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم وعدوں کی تکمیل پر توجہ دیں۔