نئی دہلی ۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی نے آج کہا کہ نریندر مودی اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کے ضمن میں ملک بھر کے مختلف مقامات پر 185 ’’بھارت وجئے ‘‘ ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔ اس مہم کا آغاز 25 مارچ سے ہوگا اور 295 لوک سبھا حلقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ بی جے پی کے ترجمان مختار عباس نقوی نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ان ریلیوں کا مقد کانگریس کی مبینہ غلط حکمرانی کو بے نقاب کرنا ہے ۔ پہلی ریلی جموں میں منعقد ہوگی ۔ ملک بھر میں ’’مودی برائے وزارت عظمیٰ‘‘ مہم کیلئے بی جے پی نے جامع حکمت عملی بنائی ہے ۔ بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ بھی 155 تا 160 ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔ نقوی نے کہا کہ سینئر قائدین ایل کے اڈوانی ، سشما سوراج ، ارون جیٹلی ، مرلی منوہر جوشی اور دوسرے بھی کئی انتخابی حلقوں میں بی جے پی کی مہم چلائیں گے ۔