مودی ۔ ایباٹ ملاقات، جی 20 پر بات چیت

نئی دہلی 7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی کے جی 20 چوٹی کانفرنس کے شرکت کیلئے دورہ آسٹریلیا سے پہلے وزیراعظم آسٹریلیا ٹونی ایباٹ نے ان سے ملاقات کر کے کثیر جہتی ایجنڈہ پر تبادلہ خیال کیا اور مودی سے خاص طور پر چوٹی کانفرنس میں شرکت کی خواہش کی۔ ان کا نظریہ عالمی معاشی فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے نظریہ کو تحریک دینا ہے۔ ٹونی ایباٹ نے کہا کہ وہ اور آسٹریلیا کے عوام چار شہروں کے مودی کے دورہ کے شدت سے منتظر ہیں۔ ایباٹ نے کہا کہ ان کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم نے شخصی دلچسپی لی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان آسٹریلیا کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا معیار کے اعتبار سے باہمی روابط میںانقلابی تبدیلی چاہتا ہے اور اس سلسلہ میںایک قدم پیشرفت کرچکا ہے ۔