بیجنگ۔22اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی اور چین ژی جن پنگ ایک چوٹی کانفرنس میں جو چین کے شہر موہان میں 27 تا 28اپریل منعقد ہوگی شرکت کریں گے ۔ امکان ہے کہ وہ باہمی اور بین الاقوامی مسائل پر باہم تبادلہ خیال کریں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی وسطی چین کے شہر کا صدر ژی کی دعوت پر دورہ کرنے والے ہیں ۔ وہ چین کا دورہ کرنے والی وزیر خارجہ سشما سوراج کی چینی قیادت سے بات چیت کے بعد چین پہنچیں گے ۔ یہ چوٹی کانفرنس ایک اہم موقع ہوگی جس میں دونوں ممالک کی قیادت باہمی اور بیرونی مسائل پر باہم تبادلہ خیال کریں گے ۔