مودی یا یوگی؟ 2019ء کا وزیراعظم یا پوسٹر بوائے؟

مودی یا یوگی؟ 2019ء کا وزیراعظم یا پوسٹر بوائے؟
آر ایس ایس نئی حکمت عملی میں مصروف

لکھنو۔28 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست کے ضمنی انتخابات میں چار نشستوں پر بھی شکست کے بعد پارٹی کی جانب سے یوگی پر سخت دباؤ کا سامنا ہے لیکن مسٹر یوگی آدتیہ ناتھ بھی کوئی معمولی وزیراعلیٰ نہیں ہیں ۔ بی جے پی قائد کے طرز حکمرانی کو آر ایس ایس کی جانب سے پوری پوری منظوری حاصل ہے اور مہر بھی لگ چکی ہے کیونکہ آر ایس ایس کا ایقان ہے کہ آئندہ سال لوک سبھا انتخابات میں صرف یوگی جی ہی اترپردیش میں بی جے پی قلعہ کو مسماری سے روک سکتے ہیں ۔ بروز منگل یوگی آدتیہ ناتھ نے دہلی میں آر ایس ایس اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی جس میں صدر موہن بھاگوت اور نائب بھیاجی جوشی شامل ہیں اور وزیراعلیٰ نے یو پی میں اپنی 15ماہ قدیم حکومت کی کارکردگی سے دونوں قائدین کو واقف کروایا ۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق جہاں پر سنگھ پریوار نے یوگی آدتیہ ناتھ کی مدد کا وعدہ کیا ہے وہیں پر قائدین تشویش میں مبتلا ہیں کہ فلاحی اسکیمات اور ترقی کے منصوبوں کا ثمرہ عام عوام تک پہنچنے سے قاصر ہے ۔ اس کے علاوہ سنگھ پریوار اس بات پر بھی ناخوش ہے کہ پارٹی کے بعض قائدین ایک کے بعد دیگرے نزاعی بیانات دینے میں نہایت مستعد دکھائی دیتے ہیں ۔ سنگھ پریوار نے ایسے قائدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسے نزاعی بیانات دینے سے اعتراض کریں جس سے پارٹی کی شبیہ متاثر ہوتی ہے ۔ اپنی ایک دن طویل ملاقات میں مسٹر یوگی نے کابینہ کے حالیہ ردوبدل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق بعض قدیم چہروں کی جگہ کچھ نئے چہروں کو متعارف کیا گیا ہے ۔ یو پی حکومت میں فی الحال وزراء ہیں اور مزید 13 وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے اور ریاست میں بطور حکمت عملی ذات واری نمائندگی کے تناسب کو بھی قابل غور سمجھا جارہا ہے ۔ بعض ذرائعوں کے مطابق سنگھ نے دلت اور کسانوں کے مسائل سے نمٹنے پر یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کی ہے ۔ سنگھ قیدات نے حالیہ دلت مظالم کے خلاف قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بعض بی جے پی قائدین پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان تنقیدوں کے ضمن میں اپوزیشن پارٹیوں کو نہ صرف ریاست بلکہ مرکزی سطح پر دلت دشمن پارٹی طاہر کرنے کا پورا پورا موقع ملا ہے ۔دہلی سے واپسی پر مسٹر یوگی نے اپنے نائبین اور تنظیمی جنرل سکریٹری مسٹر سنیل بنسل کے ساتھ فوراً آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر لکھنو پہنچ گئے تاکہ آر ایس ایس سہہ سرکار یاواپا ( نیشنل جوائنٹ سکریٹری ) دتاتریا ہوساآلے سے تبادلہ خیال کرسکے ۔ اس ملاقات میں طئے کیا گیا کہ آنے والا کمبھ میلہ ترقیاتی کاموں اور پراجکٹس کو ابھارکر عوام سے روشناس کرانے کا زرین موقع ہے ۔ خاص طور پر ایسے دیہات اور ٹاؤنس جو 60کلومیٹر کے دائرہ میں ہوں ریاستی ترقی کی بڑے پیمانہ پر تشہیر کی جائے گی ۔