مودی کے گجراتی پیغام پربدھ راہب الجھن میں

بیجنگ۔18مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی آبائی زبان گجراتی میں ایک چینی مندر کے دورہ کے موقع پر راہبوں کو ایک پیغام روانہ کیا ۔ جس کے بعد راہبوں نے ایک ہندوستانی کی مدد لی ‘ تاکہ اس پیغام کے معنی سمجھ سکیں۔ اپنے پیغام میں جوشہر ژیان کے مندر ڈاک سنگ شان مندر کو روانہ کیا گیا تھاجو صوبہ شانگ ژی میں واقع ہے ۔ اپنے تین روزہ دورہ چین کے موقع پرمودی نے ایک راہب کی ستائش کرتے ہوئے پیغام روانہ کیا ‘ کیونکہ اس نے بدھ مت کیلئے کافی محنت کی تھی ۔ انہوں نے اس شخص کی عالمی امن کیلئے جستجو کی تعریف کی ۔ تاہم اس کے حقیقی معنی راہبوں تک نہیں پہنچ سکے۔ کیونکہ پیغام وزیراعظم نے اپنی مادری زبان گجراتی میں تحریر کیا تھا ۔ لی لیانگ جو شمال مغربی یونیورسٹی کا ایک پروفیسر ہے اس سرکاری زیر انتظام روزنامہ گلوبل ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے مندر میں ان سے ہی اس پیغام کے معنی سمجھنے کیلئے ربط پیدا کیا تھا جس کے بعد پروفیسر نے اسے ڈاکٹریٹ کے ایک طالب علم ہوان جیوژی کو روانہ کردیا جو ہندوستانی نژاد ہے ۔ یہ دیکھ کر کے پیغام گجراتی میں ہے ہوان نے اس کا متن اپنے ہندوستانی دوست کو روانہ کیا جس میں اس کا ترجمہ ہندی میں کیا ۔ اس کے بعد ہوان نے اس کا ترجمہ انگریزی میں کیا اور آخر کار چینی زبان میں ترجمہ کر کے اسے لی کو پیش کیا گیا ۔