مودی کے فون کا پاکستان میں خیرمقدم

اسلام آباد ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی مبارکبادی کے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو جمعرات کو فون پر پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس ذریعہ سے دونوں ملکوں کے درمیان مصالحت کی راہ ہموار ہوگی۔ دفترخارجہ پاکستان کے ترجمان محمد فیصل نے مزید کہا کہ انہیں امید ہیکہ سارک ممالک میں مصالحت مزید مضبوط ہوگی۔ وزیراعظم مودی نے اپنے فون کال میں پی ٹی آئی چیف عمران خان کو کہا کہ وہ ایک نئے دور کی شروعات کریں پاکستان کے ہمقدم ہیں اور دونوں ممالک اپنی حکمت عملی میں ایک دوسرے کے ساتھ متحد رہیں گے۔ واضح رہیکہ سال 2016ء میں 19 ویں سمٹ کو ہندوستان کے بائیکاٹ کے سبب منسوخ کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے افغانستان، بنگلہ دیش اور بھوٹان کو بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔