مودی کے دورہ کی بنگلہ میڈیا میں زبردست تشہیر

ڈھاکہ 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی میڈیا نے وزیراعظم نریندر مودی کے اولین دورہ بنگلہ دیش کو تاریخی قرار دیا ہے اور اسے امیدوں سے پر دورہ قرار دیا ہے ۔ بنگلہ دیش کے معروف اخبارات نے مودی کے اس دو روزہ دورہ کی زبردست تشہیر کی ہے ۔ روزناموں اور ٹی وی چینلوں پر مودی کے دورہ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے جس کا آج آغاز ہوا ۔ اخبارات اور چینلوںپ ر مودی کی تصاویر اور ان کے دورہ کی تفصیلات وغیرہ کو پیش کیا جا رہا ہے ۔ ان کے دورہ کے موقع پر جن معاہدات پر دستخط ہونے والے ہیں ان کی تفصیلات بھی پیش کی جا رہی ہیں ۔ ایک روزنامہ اخبار میں کہا گیا کہ مودی آج پہونچنے والے ہیں ان کے دورہ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ ایک اور اخبار میں کہا گیا کہ مودی کا استقبال کرنے بنگلہ دیش تیار ہے اور دونوں طرف اس دورہ کے تعلق سے کافی جوش اور امیدیں ہیں کیونکہ اس دورہ سے کافی امیدیں وابستہ ہوگئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ڈھاکہ میں اس دورہ کی زبردست تیاریاں کی گئی تھیں اور یہاں سجاوٹ وغیرہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ یہاں نریندر مودی کے علاوہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کے قد آدم کٹ آوٹس وغیرہ بھی لگائے گئے ہیں۔ ہندوستان نے بھی بنگلہ دیش کو ایک بہترین پڑوسی قرار دیا ت