کٹھمنڈو 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان امکان ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ نیپال کے موقع پر اس ملک کیلئے بھاری معاشی امدادی پیکج کا اعلان کریگا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی جلدی ہی نیپال کا دورہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ہندوستانیس فیر برائے نیپال رنجیت رائے نے آج نیپال کے وزیر فینانس مسٹر رام شرن ماہت سے ملاقات کی اور مودی کے دورہ نیپال کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزارت فینانس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان امکان ہے کہ مودی کے مجوزہ دورہ نیپال کے موقع پر بڑے معاشی پیکج کا اعلان کرے ۔ وزیر فینانس نیپال نے کہا تھا کہ اسے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر کٹھمنڈو ۔ تیرائی فاریسٹ ٹریک روڈ کی تعمیر ‘ پوسٹل ہائی وی کی تعمیر ‘ مہاکالی برج کی تعمیر اور کرکٹ اکیڈیمی کے قیام کیلئے ہندوستان سے مدد درکار ہے ۔