چین کا بیان ، گجرات ، مہاراشٹرا اور کرناٹک کے چیف منسٹرس وفد میں شامل
بیجنگ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے ہند ۔ چین تعلقات کے بارے میں مثبت بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے چین نے کہا کہ آئندہ ہفتہ ان کے دورہ چین سے باہمی تعلقات کے استحکام کا ایک ’’عظیم موقع‘‘ حاصل ہوگا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ چین کے ترجمان ہوا چن انگ نے کہا کہ ہم نے اس خبر کو نوٹ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ہند ۔ چین تعلقات کے بارے میں مثبت بیان دیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہیکہ دونوں ممالک کے قائدین وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ چین سے باہمی تعلقات کے استحکام کا ایک عظیم موقع حاصل کریں گے۔ وزیراعظم مودی کے ہمراہ آئندہ ہفتہ کے دورہ میں گجرات، مہاراشٹرا اور کرناٹک کے چیف منسٹرس بھی چین کے دورہ پر جائیں گے۔ چیف منسٹر گجرات آنندی بین پٹیل، مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فرنویس اور کرناٹک کے سدارامیا وزیراعظم کے وفد میں سرکاری طور پر شامل نہیں ہوں گے بلکہ علحدہ طور پر چین جائیں گے اور اسی وقت وہاں پہنچیں گے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی پہنچیں گے۔ نریندر مودی 14 تا 16 مئی چین کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا ہیکہ یہ دورہ باہمی تعاون میں مزید وسعت دینے اور استحکام، ترقی اور ایشیاء میں خوشحالی کے امکانات کو مستحکم کرنے میں مددگارثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین مودی کے دورہ کا بے چینی سے انتظار کررہا ہ