مودی کے خلاف کے سی آر کے ریمارکس کی مذمت

کے ٹی آر نے معذرت کی ۔ وزیر دفاع نرملا سیتارامن کا دعوی
حیدرآباد ۔ یکم مارچ ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے آج کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے وزیر اعظم نریند رمودی کے خلاف جو کچھ کہا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے اور ایسے ریمارکس کسی چیف منسٹر کو ذیب نہیںدیتے ۔ پارٹی آفس پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ نے ملک کے 125 کروڑ عوام کی نمائندگی کرنے والے وزیر اعظم کے خلاف کریمنگر ریتو سمن وایا سمیتی اجلاس کے دوران جو ریمارکس کئے ہیں وہ ناقابل برداشت حد تک پہونچ گئے ہیں۔ اس طرح کی غیر شائستہ زبان استعمال کرتے ہوئے کے سی آر نے ریاست کے عوام کیلئے الجھن پیدا کی ہے اور ایسے ریمارکس انہیں ذیب نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ کے ٹی آر نے ان ریمارکس پر معذرت کی ہے اس لئے انہں نے آج صبح سرکاری پروگرام میں شرکت کی بصورت دیگر وہ اس میں شرکت نہیں کرتیں۔ قبل امیں پارٹی کے سابق صدر بنگارو لکشمن کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آنجہانی لیڈر کو خراج پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بنگارو لکشمن نے کسی امید یا توقع کے بغیر پارٹی کیلئے کیام کیا تھا اور اس طرح کی بے لوث محنت کی وجہ آج پارٹی اس مقام پر ہے اور یہ دنیا کی بڑی جماعت بن گئی ہے ۔ انہوں نے نیچے سے پارٹی کی صدارت تک پہونچنے پر بھی ان کو خراج پیش کیا اور کہا کہ بحیثیت مرکزی وزیر اور پارٹی صدر ان کی خدمات مثالی رہی ہیں اور پارٹی میں ہر کسی کو ان کے خوابوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد کرنا چاہئے ۔