کیدارناتھ ۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کیدار ناتھ کی ہمالیائی مندر میں عام انتخابات کی سرگرمیوں کے اختتام کے ایک دن بعد یہاں پوجا کی۔ بعض عہدیداروں نے بتایا کہ وزیراعظم ہفتہ کی صبح جولی گرانٹ پہونچے۔ وہاں سے وہ راست کیدار ناتھ روانہ ہوگئے۔ مودی نے پہاڑی لباس میں اس مندر میں آدھا گھنٹہ پوجا اور مندر کو پانی سے پاک و صاف بھی کیا۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ مودی بعدازاں خاموشی کے ساتھ کچھ وقت گذارااور اس کے بعد اس شہر کے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ یہ شہر 2013ء میں بادلوں کے پھٹ پڑنے سے تباہ ہوگیا تھا۔ گزشتہ دو سال میں مودی کا اس مندر کا یہ چوتھا دورہ ہے۔ بی جے پی کے اتراکھنڈ کے صدر اجئے بھٹ نے کہا کہ یہ مودی کا صرف ایک روحانی دورہ ہے۔ یہاں کے عوام میں اس تعلق سے کافی تجسس پایا جاتا تھا۔ الیکشن کمیشن نے مودی کو اس سفر کی اجازت دے دی تھی اور وزیراعظم کے دفتر کو یہ بھی یاد دہانی کروادی تھی کہ یہاں انتخابی ضابطہ اخلاق نافد ہے ۔ اتوار کو جاریہ لوک سبھا الیکشن کے ساتویں اور آخری مرحلے کی رائے دہی ہوگی۔