مودی کی پرنب مکرجی سے ملاقات

نئی دہلی 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی اور قومی و بین الاقوامی اہمیت کے حامل موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔ راشٹرپتی بھون یا وزیر اعظم کے دفتر نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا لیکن ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے وادی کشمیر میں سیلاب کی صورتحال سے صدر جمہوریہ کو واقف کروایا ہے۔یہ ملاقات وزیر اعظم کے حالیہ دورہ جاپان اور وزیر اعظم آسٹریلیا ٹونی ایباٹ سے ملاقات کے پس منظر میں ہوئی ہے۔