لکھنو۔3جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مشہور وکیل اور آر جے ڈی ایم پی رام جٹھ ملانی نے آج کہا کہ انہیں وزیراعظم نریندر مودی کی مدد کرنے اور ان کا ساتھ دینے پر پشیمانی کا احساس ہورہا ہے اور خود کو شرمندہ محسوس کررہے ہیں ۔ انہوں نے کالا دھن کو واپس لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ ناکام رہے ۔ یہاں پر ایک علاقائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رام جٹھ ملانی نے دعویٰ کیا کہ بیرونی بینکوں میں رکھے گئے کالا دھن کو لانے کیلئے بی جے پی قائدین کے وعدے کے بعد مودی کو وزیراعظم بنانے کی مہم میں انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا لیکن اب انہیں اپنے اس اقدام پر افسوس ہورہا ہے ۔