اقوام متحدہ 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے آج کہا کہ وہ واقعی چاہتے ہیں کہ وزیراعظم نریندر مودی نیویارک میں آئندہ ہفتے ماحولیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی اہم چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں ۔ بان کی مون نے کہا کہ وزیر اعظم ہند 27 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی مباحث میں خطاب کرینگے تاہم وہ ماحولیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے جو 23 ستمبر کو ہونے والی ہے ۔ بان کی مون نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 69 ویں اجلاس سے قبل میڈیا سے کہا کہ حالانکہ شیڈول کے مطابق مودی اس میں شرکت نہیں کرینگے لیکن ان کی خواہش تھی کہ وہ اس چوٹی کانفرنس میں شریک ہوں۔