مودی کی جانب سے سرینگر میں دعوت افطار کا امکان

نئی دہلی ۔ 7 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی امکان ہے کہ 17 جولائی کو سرینگر میں افطار پارٹی کا اہتمام کریں گے ۔ وہ سابق رکن پارلیمنٹ اور وزیر گردھاری لال ڈوگرا کی 100 ویں یوم پیدائش تقریب میں شرکت کیلئے 17 جولائی کو جموں کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہاں سے اسی دن وہ سرینگر کیلئے روانہ ہوں گے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ 17 جولائی کو رمضان کا آخری جمعہ ہوگا۔ گزشتہ سال مودی جموں و کشمیر میں آئے سیلاب کے پس منظر میں دیوالی کے دن سرینگر میں موجود تھے۔ریاست میں آئے اس سیلاب کی وجہ سے کافی تباہی ہوئی اور گزشتہ ایک سو سال کے دوران یہ سب سے تباہ کن سیلاب تھا۔