مودی کی تقریر کا فیجی کی اپوزیشن کی جانب سے بائیکاٹ

سووا ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فیجی کی اپوزیشن پارٹی نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی خصوصی پارلیمنٹ اجلاس میں تقریر کا بائیکاٹ کیا۔ تاہم تحریک تشکر پیش کرنے کی اجازت دی۔ فیجی کے وزیراعظم وی بائنی ماراما نے بائیکاٹ کی وزیراعظم نریندرمودی سے معذرت خواہی کرتے ہوئے اسے ’’ناقابل معافی رویہ‘‘ قرار دیا۔ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں مودی کی تقریر سے قبل وزیراعظم فیجی نے اپوزیشن کے بائیکاٹ کیلئے ان سے معذرت خواہی کرتے ہوئے اسے ’’بدبختانہ‘‘ قرار دیا کہ اپوزیشن نے اس اجلاس کا بطور احتجاج بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہیں یہ غلط فہمی ہیکہ اس اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی وجہ سے انہیں دیگر اجلاسوں میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ بعیداز حقیقت بات اور کوئی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے معذرت خواہی کرتا ہوں۔ وزیراعظم مودی یہ معذرت خواہی فیجی کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اپوزیشن کے اس ناقابل معافی رویہ کیلئے کی جارہی ہے۔ اپوزیشن کو فیجی اور ہندوستان کے تعلقات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ صرف چاہتے ہیں کہ جمہوریت، سیاست اور قومیت کے چند سبق اپوزیشن نے اب بھی نہیں سیکھے۔ مودی اندراگاندھی کے 1981ء کے دورہ کے بعد فیجی کا دورہ کرنے والے اولین وزیراعظم ہندوستان تھے۔