مودی کی اصلاحات قابل ستائش : رکن امریکی کانگریس

واشنگٹن 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک بارسوخ قانون ساز کا یہ احساس ہے کہ امریکہ کو وزیراعظم ہند نریندر مودی کی ستائش کرنا چاہئے جو اُنھوں نے اپنے ملک میں اصلاحات پر اقدامات کئے ہیں تاکہ ہندوستان میں تجارتی منظر نامہ کو فروغ دے کر سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار کی جائے اور اپنی کوشش میں مودی کافی حد تک کامیاب ہیں۔ کانگریس مین ڈاکٹر ایمی بیرا نے کہاکہ نریندر مودی کا سب سے بڑا کارنامہ ایف ڈی آئی انشورنس حدود میں اضافہ ہے جسے دنیا کے تمام اہم ممالک ایک مثبت قدم سے تعبیر کررہے ہیں۔