سان جوز۔28ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) علحدگی پسند سکھ تنظیم کے حامیوں نے آج ایک پُرامن احتجاجی جلوس نکالا اور ایک ہیلی کاپٹر بھی کرایہ پر حاصل کیا تاکہ جس مقام پر وزیراعظم نریندر مودی ہندوستانی برادری سے خطاب کررہے تھے وہاں پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ احتجاجی نعروں پر مشتمل ایک بینر بھی لہرایا گیا ۔ ’’سکھ فار جسٹس ‘‘ تنظیم کے سینکڑوں کارکن مخالف مودی اور مخالف ہندوستان پلے کارڈس اور بینرس کے ساتھ ایس اے پی سنٹر کے روبرو کھڑے ہوئے تھے جہاں وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر سننے 18ہزار افراد منتظر تھے ‘ کئی احتجاجی خالصتان کے پوسٹرس اٹھائے ہوئے تھے اور 2020ء میں استصواب عامہ کا مطالبہ کررہے تھے ۔ اتحاد برائے انصاف و احتساب کے ارکان نے بھی علحدہ طور پر اسی مقام پر احتجاجی جلوس نکالا ۔