یوپی میں گاؤرکھشکوں کا خوف طاری، مصیبت سے بچنے کا سہارا
بھرت پور 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے بھرت پور میں گائے خریدنے کے بعد انہیں اتر پردیش تک لے جانے کی اجازت ایک سابق پولیس افسر کو وزیر اعظم کو ٹویٹ کرنے کے بعد ملی۔اتر پردیش کے اس سابق پولیس افسر کو بھرت پور میں گائیں خریدنے کے بعد انہیں لے جانے کیلئے گاؤ رکھشکوں کا خوف تھا اور اس مصیبت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹویٹ کیا تو انہیں گائے لیجانے کی اجازت ملی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق شیلیندر سنگھ نے اتر پردیش پولیس کی ملازمت چھوڑ کر دیسی نسل کی گایوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے دو لاکھ روپے میں بھرت پور میں پانچ گایوں کو خریدا لیکن گاؤ رکھشکوں کے خوف کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور بغیر پرمٹ گایوں کو لے جانے کیلئے تیار نہیں ہوا۔ انہوں نے اس مسئلہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم کے نام ٹویٹ کیا۔ اسی ٹویٹ کے بعد راجستھان حکومت حرکت میں آئی اور شیلیندر کو گائے لے جانے والے ٹرک کو پرمٹ دیا گیا۔ خیال رہیکہ الور کے بانسور میں پہلو خان کی موت پر ہوئے ہنگامہ کے بعد گائے کے اسمگلروں کو چھوڑ کر دیگر ریاست سے غیر قانونی گائے کی نسل کے جانوروں کو لے جانے سے کتراتے ہیں۔