کٹھمنڈو ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم سشیل کوئرالا نے آج ہندوستان کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کو دورۂ نیپال کیلئے مدعو کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان باہمی روابط اُن کے وزارت عظمیٰ کے تحت مزید مضبوط ہوں گے۔ کوئرالا کے مشیر امور خارجہ دنیش بھٹارائے نے بتایا کہ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران نیپالی وزیراعظم نے مودی کو حالیہ اختتام پذیر لوک سبھا انتخابات میں اُن کی انتخابی فتح پر مبارکباد پیش کی اور انھیں دورۂ نیپال کی دعوت بھی دی۔