نئی دہلی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال کے دورہ گجرات اور چیف منسٹر نریندر مودی کو بے نقاب کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مودی کی دروغ گوئی کے خلاف آواز اُٹھانے والی ایک اور طاقت ابھری ہیں۔ گجرات میں خامیوں اور ترقی کے پر اسرار دعوے کی قلعی کُھل گئی۔گجرات میں اروند کجریوال کی گرفتاری اور کار کے حملے کے واقعہ کے دوسرے دن عام آدمی پارٹی کو ملنے والے عطیات کی رقم دگنی ہوگئی ہے ۔ عام آدمی پارٹیوں کے حامی نہ صرف سڑکوں پر دیکھے جارہے ہیں بلکہ دنیا کے کونے کونے میں حامیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ان کی جانب سے رقمی امداد کا سلسلہ دگنا ہوگیا ہے۔ ان کی گرفتار ی سے ایک دن قبل 377 افراد نے 6,67,6852 روپئے آن لائن عطیہ دیا ۔ گرفتاری کے دوسرے دن 1,544 افراد نے 24,050,78 روپئے کا عطیہ دیا ۔
پیر سے ہفتہ کے درمیان روزانہ عطیات کی وصولی 8 تا 10 لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے اور یہ رجحان جمعرات کی شام 8 بجے تک بھی برقرار رہا۔ آج 1133 افراد 20,02,229 روپئے کا عطیہ دیا ۔ عام آدمی پارٹیوں کے قائدین گجرات میں دورہ کر کے مودی کو بے نقاب کررہے ہیں۔ اے آئی سی سی اجلاس میں کانگریس کے ترجمان ششی تھرور نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اگر عام آدمی پارٹی کی یہ آواز کانگریس کی جانب سے اٹھائی گئی آواز سے ہم آہنگ ہیں تو گجرات میں پائی جانے والی خامیوں میں سچائی نمایاں ہوگی۔ ہم اروند کجریوال کے دورہ گجرات اور وہاں کے عوام سے ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کجریوال ایک ایسا نیک کام کررہے ہیں کہ میڈیا بھی ان کا ساتھ دے رہی ہے ۔ مودی کے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کا ہم خیر مقدم کریں گے ۔ ہم اس بات کی ستائش کرتے ہیں کہ ہندوستانی عوام کے سامنے سچائی بیان کی جارہی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستانی عوام حقیقت سے واقف ہوجائیں ۔ کانگریس نے کل بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کی مذمت کی ۔
عام آدمی پارٹی کو چیف الیکٹرول آفیسر کی نوٹس
٭٭دہلی کے چیف الیکٹرول آفیسر نے عام آدمی پارٹی کو نوٹس جاری کی ہے ۔کل بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے باہر پرتشدد احتجاج پر مبینہ ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کی پاداش میں یہ نوٹس دی گئی ۔ الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ بادی النظر میں عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ۔ انہوں نے کل گجرات میں اپنے روڈشو کے انعقاد سے قبل پولیس سے پیشگی اجازت حاصل نہیں کی تھی ۔