مودی کو ایوان سے معطل کیا جائے:مان

نئی دہلی ۔ /26 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ بھگونت مان نے وزیراعظم نریندر مودی کی قومی سلامتی سے سمجھوتہ اور آئی ایس آئی کو پٹھان کوٹ فضائی اڈے میں داخل ہونے کا موقع فراہم کرنے کی بنا ایوان سے معطلی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ان کے پارلیمنٹ کامپلکس کی فلمبندی کا پیانل جائزہ لے رہا ہے اسے نریندر مودی کو بھی طلب کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے اس ضمن میں لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔