مودی کا ہیلی کاپٹر چیک کرنے والے محمد محسن کی معطلی پر حکم التواء

نئی دہلی ۔ /25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک انتخابی عہدیدار جسے اڈیشہ میں تعینات کیا گیا تھا الیکشن کمیشن نے مبینہ طور پر مودی کے ہیلی کاپٹر کی سمبل پور میں چیکنگ کرنے پر معطل کردیا تھا ۔ سنٹرل ایڈمنسٹریشن ٹریبونل نے اس پر حکم التواء جاری کردیا ۔ محمد محسن اڈیشہ کی انتخابی کمیٹی کے ماتحت تھا جبکہ الیکشن کمیشن نے فرائض میں کوتاہی پر اس کی سرزنش کی تھی اور /17 اپریل کو اسے معطل کردیا تھا کیونکہ اس نے مبینہ طور پر کمیشن کی جو ایس پی جی تحفظ یافتہ افراد کے بارے میں بشمول وزیراعظم تھیں، خلاف ورزی کی تھی ۔ اسے چہارشنبہ کے دن معطل کردیا گیا ۔ ٹریبونل مقدمہ کی سماعت /3 جون کو دوبارہ کرے گی اور اس وقت تک اس کی معطلی پر حکم التواء برقرار رہے گا ۔