مودی کا دورہ کلیدی ہند۔ امریکہ مسائل پر پیشرفت کا موقع : امریکی دانشور

واشنگٹن۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ ٔ امریکہ ، ہند ۔ امریکہ کلیدی مسائل کی یکسوئی کیلئے پیشرفت کا ایک موقع فراہم کرتا ہے اور یہ ایک دوسرے کی تفہیم کے آغاز کو یقینی بنائے گا۔ امریکہ کے اعلیٰ سطحی دانشور نے کہا کہ شان و شوکت اور شاندار تقریبوں کے اختتام پر دونوں ممالک کو چاہئے کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ انفرادی نمائندگی ثابت نہ ہوں، بلکہ دونوں ممالک کی توجہ باہمی تعلقات پر مبذول کریں اور ان کا مستقل رجحان ضروری ہوگا۔ رچرڈ پونٹین صدر مرکز برائے نئی امریکی صیانت نے کہا کہ ایک نئی پالیسی کی تفصیلات جس کا عنوان ’’مودی کے لمحہ کو گرفت میں لینا: ہند ۔ امریکہ تعلقات وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر ‘‘ظاہر کرتا ہے کہ کئی ٹھوس تجاویز بشمول باہمی سرمایہ کاری معاہدہ کی تکمیل تجارتی فراخدلی کی بات چیت کے لئے معاہدہ پر تیز رفتار بات چیت کا آغاز شامل ہیں۔ رچرڈ پونٹین نے سفارش کی کہ سیول نیوکلیئر معاہدہ پر مکمل عمل آوری ، تجدید اور دفاعی چوکٹھا معاہدہ کی توسیع اور علاقائی تعاون میں ہند۔ بحرالکاہل کے علاقہ میں تعاون بشمول بات چیت برائے مابعد 2016ء افغانستان کے علاوہ امریکہ ۔ ہند ۔ جاپان ۔ آسٹریلیا چار رکنی صیانتی مذاکرات کے ذریعہ تمام کلیدی مسائل کی سمت پیشرفت کا ایک موقع حاصل ہوا ہے اور امریکہ کو چاہئے کہ یہ موقع ضائع نہ کریں۔