مودی کا دورۂ انڈونیشیا، سنگاپور

نئی دہلی ، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی انڈونیشیا اور سنگاپور کو پانچ روزہ دورے کا منگل کو آغاز کریں گے۔ یہ دونوں ممالک خطے میں ہندوستان کے کلیدی شراکت دار ہیں۔ مودی کے دورے کا مقصد خصوصیت سے ہند۔ بحرالکاہل خطے میں دفاعی روابط میں گہرائی پیدا کرنا ہے۔ وزارت امور خارجہ نے اس دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم 29 مئی کو انڈونیشیا پہنچیں گے اور وہاں سے 31 مئی کو سنگاپور کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔