مودی کا جون میں دورۂ روس، معاشی فورم میں شرکت

نئی دہلی۔ یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جون میں روس کا سفر کریں گے تاکہ سینٹ پیٹرس برگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں شرکت کرسکے۔ جہاں ہندوستان کو مہمان ملک کے طور پر مدعوی کیا گیا ہے۔ دونوں طرف سے اس دورہ میں باہمی بات چیت کے امکان پر غور و خوض کیا جارہا ہے۔ یکم تا 3 جون اس فورم کے لیے دعوت نامہ کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان وزارت امور خارجہ وکاس سوروپ نے کہا کہ اس ٹور کے دوران وزیراعظم فورم میں اعزازی مہمان کی حیثیت شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ کی دیگر تفصیلات زیر ترتیب ہیں اور ان کا قطعیت پانے پر اعلان کیا جائے گا۔ اس ہفتہ کے اوائل روسی صدر ولادمیر پوٹین کے ترجمان دیمتری پیسکوف جو سینٹ پیٹرس برگ میں فوم کا افتتاح کریں گے، انہوں نے کہا تھا کہ روس مودی کے دورے کو اعلی ترجیح دے رہا ہے۔