نئی دہلی۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے 30 اگست سے شروع ہورہے پانچ روزہ دورہ سے قبل جاپانی زبان میں ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے جاپانی عوام اور ان کی اختراعی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ اس طرح مودی نے ایک سازگار و دوستانہ ماحول تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔ مودی نے کہا کہ وہ مجوزہ دورہ کے بارے میں کئی توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بحیثیت چیف منسٹر گجرات قبل ازیں جاپان کے دورہ کی یاد بھی تازہ کی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جاپان سے میرے دوستوں نے کہا کہ میں جاپانی عوام سے جاپانی زبان میں راست بات کروں۔
ساردا اسکام : سابق آسام وزراء کی قیامگاہوں کی سی بی آئی تلاشی
نئی دہلی ، 28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج ساردا گروپ کی جانب سے سرمایہ کاروں کے ڈپازٹس کے مبینہ غبن کی اپنی تحقیقات کے سلسلہ میں 22 مقامات پر تلاشی انجام دی جن میں آسام کے دو سابق وزراء ہیمانتا بسوا سرما اور انجن دتا کے مکانات اور دفاتر شامل ہیں۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ گوہاٹی کے 12 مقامات، دھوبری، آسام کے 2، کولکتہ میں 7 اور ممبئی کے ایک مقام پر اس اسکیم کے سلسلہ میں تلاشی انجام دی گئی۔