نئی دہلی۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کا آج ایمس میں معمول کا طبی معائنہ کیا گیا۔ 63 سالہ مودی آج صبح 7 بجے ملک کے باوقار آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) پہنچے جسے فصیل بند قلعے میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ معمول کا میڈیکل چیک اَپ تھا جو ہر تین ماہ میں کیا جاتا ہے۔