مودی کابینہ سے شیوسینا وزیر اننت گیتے مستعفی ہوجائیں گے

ممبئی 29 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مودی کابینہ میں شیوسینا کے واحد نمائندے مرکزی وزیر اننت گیتے مستعفی ہوجائیں گے ۔ شیو سینا نے حال ہی میں بی جے پی سے اپنا اتحاد ختم کردیا ہے ۔ شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے خیال میں مودی کی دورہ امریکی سے واپسی کے بعد گیتے ان سے ملاقات کرکے اپنا استعفی پیش کردینگے ۔ شیوسینا مودی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلے گی ۔