مودی نے گجرات میں عاجلانہ انتخابات کیوں کروائے

حیدرآباد۔ 11 اکتوبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس نے آج بی جے پی صدر پر تنقید کی اور کہا کہ تلنگانہ میں عاجلانہ انتخابات کروانے چندر شیکھر راؤ پر تنقید کرنے کا اُنہیں حق نہیں ہے، کیونکہ 2002ء میں اس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی نے بھی عاجلانہ انتخابات کروائے تھے ۔ کے سی آر نے بی جے پی سے سوال کیا کہ آخر مودی نے گجرات میں یہ انتخابات کیوں کروائے تھے۔