نئی دہلی 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کے بعدکرغیزستان جمہوریہ کے صدر اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے صدر سورنبائی جینیکوف کے ساتھ دو طرفہ امور پر بات چیت کی ۔مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا‘‘کرغیزستان جمہوریہ کے صدر سورو نبائی جینیکوف کے ساتھ بات چیت ہوئی ۔ اس دوران ہم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور آنے والے وقت میں اقتصادی اور سماجی تعاون کو مضبوط کرنے کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا’’۔ واضح ر ہے کہ مسٹر جینیکوف شنگھائی تعاون تنظیم کے صدر کے طور پر مسٹر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شامل ہوئے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی بنگال کی خلیج کے ساحلی اور سرحدی ممالک کی بین الاقوامی تکنیکی اور اقتصادی تعاون تنظیم بمسٹیک کے رکن ممالک بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، سری لنکا، میانمار اور تھائی لینڈ کے لیڈر بھی مسٹر مودی کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لئے ہندوستان آئے ہیں، جن کے ساتھ مسٹر مودی کی جمعہ کو ملاقات ہوگی۔