چندرا بابو نے ریاست کیلئے خصوصی پیاکیج سے اتفاق کیا تھا : کنا لکشمی نارائنا
وجئے وارہ ۔ 22 جولائی (سیاست نیوز) آندھرا پردیش بی جے پی یونٹ کے صدر کنا لکشمی نارائنا نے آج دعویٰ کیا کہ وزیراعظم مودی نے آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کا وعدہ کبھی نہیں کیا تھا۔ کنا لکشمی نارائنا یہاں شیخ باجی کے تہنیتی جلسہ سے خطاب کررہے تھے جنہیں بی جے پی اقلیتی مورچہ کا قومی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ مرکز نے چندرا بابو نائیڈو کے مطالبہ پر اے پی کیلئے خصوصی پیاکیج کا اعلان کیا تھا جس سے انہوں (نائیڈو) نے رضامندی ظاہر کی تھی۔ تاہم سیاسی مجبوریوں کے سبب ’یو‘ ٹرن لے لیا۔