حیدرآباد 7 مئی ( پی ٹی آئی ) حکومت نے موسی ندی کی ڈیزائننگ اور اس کے کناروں کو خوبصورت بنانے معروف فرمس سے ٹنڈرس طلب کئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موسی ندی کے کناروں کو عالمی معیار کے طرز پر ڈیزائن کرنے کا منصوبہ ہے ۔ ریاستی حکومت نے قومی اور بین الاقوامی شہرت کی حامل مخصوص فرمس سے ٹنڈرس طلب کئے ہیں جنہیں شہری لینڈ اسکیپنگ اور دریاوں کے کناروں کو خوبصورت بنانے کا تجربہ ہو ۔ ان فرمس سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈیزائین مقابلہ میں حصہ لیں۔ جن فرمس کو مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 9 مئی سے قبل رجسٹر کروالیں اور ان کا ڈیزائین پیش کرنے کی آخری تاریخ 11 جون مقرر کی گئی ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اب تک 10 معروف فرمس نے اس سلسلہ میں رجسٹریشن کروالیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ندی کے کناروں کی پرانے پل سے چادر گھاٹ تک تین کیلو میٹر کے رقبہ پر تزئین کی جائے گی ۔ پراجیکٹ ڈسمبر 2018 میں شروع کرنے کی تجویز ہے ۔