نئی دہلی ، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ رامناتھ کووند نے آج نریندر مودی کو بطور وزیراعظم متواتر دوسری میعاد کیلئے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ 68 سالہ مودی نے یہاں شام دیر گئے راشٹرپتی بھون کے سبزہ زار پر تقریب میں ہزارہا شرکاء کی موجودگی میں نئی مجلس وزراء کے ساتھ حلف لیا۔ بمسٹیک قائدین، بیشتر ریاستوں کے چیف منسٹرس، سرکردہ اپوزیشن لیڈرس، برسراقتدار این ڈی اے کی شرکاء پارٹیوں کے قائدین تقریب میں شریک ہوئے۔ یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی اور صدر کانگریس راہول گاندھی نے بھی شرکت کی۔