مودی دورہ چین کے بے چینی سے منتظر

نئی دہلی ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ وہ بے چینی سے دورہ چین کے آئندہ ماہ مئی میں منتظر ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کا دورہ کرنے والے سینئر چینی کمیونسٹ پارٹی قائد وانگ جیا روئی سے ملاقات کے دوران ان سے یہ بات کہی۔ وزیر بین الاقوامی محکمہ مرکزی کمیٹی چینی کمیونسٹ پارٹی وانگ نے کہا کہ صدر ژی جن پنگ نے ان کے لئے نیک خواہشات روانہ کی ہیں اور کہا ہیکہ وہ مودی کے دورہ چین کے بے چینی سے منتظر ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے دورہ ہند کے موقع پر جو گرم جوش استقبال ہندوستان کی جانب سے کیا گیا تھا اس کا جواب دیں۔ قبل ازیں وانگ نے وزیرخارجہ سشماسوراج سے ہندوستانی ریاستوں اور چینی صوبوں کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا تھا۔