مودی حکومت کو اقوام متحدہ سربراہ و دیگر کی نیک تمنائیں : جاوڈیکر

نیروبی، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) کئی عالمی قائدین بشمول اقوام متحدہ سربراہ بان کی۔مون نے نریندر مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ہندوستان کے ساتھ بہتر روابط اور بامعنی شراکت داریوں کی امید ظاہر کی ہے، وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر نے آج یہ بات کہی۔ جاوڈیکر جنھوں نے یہاں 26، 27 جون کو پہلی اقوم متحدہ ماحولیات اسمبلی میں شرکت کی، انھوں نے کہا کہ یو این چیف کے علاوہ کینیائی صدر یوہورو کینیاتا اور متعدد دیگر شخصیتوں نے بھی مودی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ جاوڈیکر نے آج ہندوستان کیلئے روانگی سے قبل ٹوئٹر پر یہ بات بتائی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عالمی قائدین نے نریندر مودی زیر قیادت حکومت کے کارہائے نمایاں کی ستائش کی ہے۔ نیز یہ کہ وہ ہندوستان کو بہتر روابط اور زیادہ بامعنی پارٹنرشپس کی امید کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔