ادھم پور ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مودی حکومت ہندوستان میں کاشتکار دشمن پالیسیوں پر عمل کررہی ہے۔ صدر جموں و کشمیر پردیش کانگریس غلام احمد میر نے آج مودی زیرقیادت مرکزی حکومت پر جموں و کشمیر سے متعلق کئی مسائل کی بنیاد پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت ریاست کے عوام کو ہر محاذ پر مایوس کرچکی ہے۔ اس نے اپنے دوراقتدار میں ایک بھی تیقن کی تکمیل نہیں کی۔ وہ بڑے کارپوریٹ گھرانوں کو خوش کرنے کیلئے غریب دشمن اور کاشتکار دشمن پالیسیوں پر عمل پر ہے۔ بی جے پی کے بلندبانگ دعوے اور انتخابی تیقنات صرف غریب عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے تھے۔ بی جے پی درحقیقت ووٹ بینک پالیسی پر عمل کررہی ہے۔