مودی حکومت پر ایمنسٹی کی تنقید

لندن ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج نریندر مودی زیرقیادت حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی نئی حکومت کے دوراقتدار میں فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اس کا حصول اراضی آرڈیننس ہزاروں ہندوستانیوں کو جبری تخلیہ پر مجبور کرنے کا خطرہ ہے۔ اپنی سالانہ رپورٹ 2015ء میں جو آج جاری کی گئی، ایمنسٹی نے انتخابی تشدد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 2014ء کے عام انتخابات میں فرقہ وارانہ جھڑپیں اور کارپوریٹ پراجکٹس پر مشاورت سے قاصر رہنا کلیدی فکرمندی ہیں۔ گذشتہ مئی میں عام انتخابات کے دوران بی جے پی زیرقیادت حکومت شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے برسراقتدار آئی ہے اورنریندر مودی وزیراعظم بنائے گئے جنہوں نے قوم سے کئی وعدے کئے تھے۔