مودی حکومت جموں و کشمیر کی بہبود کیلئے سرگرم : کشور شرما

جموں 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ایم پی جگل کشور شرما نے آج کہاکہ مرکز نے جموں و کشمیر کی بہبود کے لئے ہمیشہ کام کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت ریاست کی بہبود میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ اِس ریاست کے لئے مالیاتی بوجھ کو بھی برداشت کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔ ریاستی اڈمنسٹریٹیو کونسل کی جانب سے کئے گئے مختلف فیصلوں کو منظوری دی گئی ہے تاکہ عوام کے بڑے طبقہ کو فوائد حاصل ہوسکیں۔ بی جے پی جموں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ بھی اِن کے ہمراہ تھے۔ شرما نے سروا سکھشا ابھیان اساتذہ کی جانب سے احتجاج کا نوٹ لیتے ہوئے اِن کا مشاہیر میں اضافہ کی تجویز کی حمایت کی ہے۔

رافیل معاملت پر الزامات کا جواب دینے بی جے پی کارکنوں کو گڈکری کا مشورہ
ممبئی 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج بی جے پی کے کارکنوں سے کہاکہ وہ لڑاکا طیاروں کی معاملت رافیل پر اپوزیشن کے الزامات کا جواب دینے کے لئے دفاعی انداز اپنانے کے بجائے جارحانہ انداز اختیار کریں۔یہاں ریاستی سطح کے بی جے پی قائدین کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے گڈکری نے یہ بات کہی۔