مودی حکومت بنی تو پسماندہ طبقات کے ریزرویشن میں 10% کی کٹوتی یقینی : تیجسوی

پٹنہ 09 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے آج کہاکہ اگر مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی حکومت بنی تو پسماندہ طبقہ کے ریزرویشن میں دس فیصد کی کٹوتی یقینی ہے ۔ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کہا کہ اگر بی جے آئی تو31 مئی 2019 کے بعد ایک سازش کے تحت پسماندہ طبقوںکے ریزرویشن میں دس فیصد کٹوتی کر دے گی ۔ جس میں سب سے پہلے کشواہا ، کوئری ، دانگی ، کرمی ، پٹیل اور اہر کا ریزرویشن ہوگا۔ اس کے بعد باری ۔ باری انتہائی پسماندہ اور درج فہرست طبقوں کا ریزرویشن بھی ختم کر دیاجائے گا اور راتوں۔ رات یہ خود ( سورن ) کا ریزرویشن بڑھا لیں گے ۔واضح رہے کہ مسٹر یادو نے جی روہینی کمیٹی کو لیکر ایک انگریزی اخبار میں چھپی خبر کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا ہے ۔ حالانکہ اس کمیٹی کی تشکیل کا مقصد دیگر پسماندہ طبقہ ( او بی سی ) کے ذیلی درجہ بندی کے امکانات کا مطالعہ کرنا ہے تاکہ اس کی رپورٹ کی بنیاد پر حکومت اوبی سی میں ریزرویشن کے فائدوں کو یکساں تقسیم کے طریقوں پر غور کر سکے ۔ مسٹر یادو نے کہاکہ نقلی پسماندہ وزیر اعظم نریندر مودی پسماندوں ۔ دلتوں انتہائی پسماندوں کا ریزرویشن ختم کر رہے ہیں۔ یہ نسل پرست واجپائی اب باری ۔ باری پسماندوں ، انتہائی پسماندوں اور دلتوں کا ریزرویشن ختم کریںگے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ذات کے تناسب میں ریزرویشن میں اضافہ کیاجائے ۔ جس کی جتنی زیادہ تعداد اس کی اتنی زیادہ حصہ داری ۔آرجے ڈی لیڈر نے اس سے قبل ایک دیگر ٹوئٹ میں جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے قومی صدر اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ نتیش چاچا نے بہار کو برباد کر دیا ہے