نئی دہلی۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ ماہ دورۂ جاپان کو موخر کردیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے بعد وہ جاپان کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے اس دورہ سے متعلق آج جائزہ لیا گیا۔ مودی کی قیادت میں کابینی اجلاس کے دوران یہ سفارش کی گئی کہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں بجٹ سیشن کے بعد مودی کا دورہ مقرر کیا جائے۔
پنجابی ورکرس کی بحفاظت واپسی کیلئے
حکومت پنجاب تیار
نئی دہلی۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل نے کہا کہ عراق میں پھنسے ہوئے مغویہ پنجابی ورکرس کی بحفاظت واپسی کیلئے حکومت ِ پنجاب تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ انہوں نے سشما سوراج سے ملاقات کرتے ہوئے اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔