مودی تین قومی دورہ سے وطن واپس

نئی دہلی ۔ /19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اپنے 6 روزہ اور 3 قومی دورہ کے اختتام پر آج رات دیر گئے وطن پہونچ گئے ۔ انہوں نے چین ، منگولیا اور جنوبی کوریا کا دورہ کیا ۔ قیادت سے بات چیت کی اور کئی معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو ترغیب دی ۔

ملک میں بیروزگاری کی شرح صرف ایک فیصد : بنڈارو دتاتریہ
پٹنہ ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرلیبر و روزگار بنڈارودتاتریہ نے آج کہا کہ ملک میں بیروزگاری کی شرح کم ہوچکی ہے اور صرف ایک فیصد عوام بیروزگار ہیں جن کی جملہ تعداد ملک گیر سطح پر ایمپلائمنٹ ایکسچینجس کے ریکارڈ کے بموجب 4 کروڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جملہ افرادی طاقت 2013-14ء کی معلومات کے بموجب 47 کروڑ تھی، جس میں سے 39 کروڑ غیرمنظم شعبہ میں تھے۔ مودی حکومت 100 قومی کیریئر مشاورتی مراکز کھولنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔