جموں6نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر، ریاستی وزیر اور حکومتی ترجمان نعیم اختر نے کہا کہ نریندر مودی ہندوستان کی تاریخ کے سب سے طاقتور وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے انٹیلی بیورو کے سابق سربراہ دنیشور شرما کی بحیثیت ‘مذاکرات کار’تقرری کو وزیر اعظم کی ایک مخلص کوشش قرار دیا ہے ۔ نعم اختر نے پیر کو یہاں ریاست کی سرمائی دارالحکومت میں چھ ماہ کے بعد کھلنے والے دربار مو دفاترکے موقع پر سول سکریٹریٹ میں موجود نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ‘مسٹر نریندر مودی ہندوستان کی تاریخ کے سب سے طاقتور وزیر اعظم ہیں۔ وہ غیر معمولی فیصلے لے رہے ہیں۔ جب ان کے دل نے چاہا تو وہ پاکستان چلے گئے ۔